قومی ٹیسٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ نے کہا ہے کہ ٹیسٹ میچ میں اسٹیو اسمتھ کی وکٹ میرے لیے بہت اہمیت رکھتی ہے، جس سے مجھے اعتماد ملا۔
لاہور میں آن لائن پریس کانفرنس کے دوران نسیم شاہ نے کہا کہ کوشش کریں گے کل آسٹریلیا کو 300 کے اندر آؤٹ کریں۔
انہوں نے کہا کہ میری کوشش ہوتی ہےکہ جب موقع ملےجان ماروں، اس پچ پر بھی میں نےجان ماری اور مجھے ریورس سوئنگ بھی ملی۔
فاسٹ بولر نے مزید کہا کہ سلو پچ ہو تو غصہ نہیں آتا، پچز ہمارے ہاتھ میں نہیں ہوتیں، ہمارے ہاتھ میں محنت ہوتی ہے وہ ہم کرتے ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ پچ اتنی تیز نہیں تھی سلو ہے، اس لئے کوشش کی کہ تیز گیند کروں۔