آسٹریلوی ٹیسٹ اوپنر عثمان خواجہ نے کہا ہے کہ لاہور ٹیسٹ میں اچھی بیٹنگ پر خوشی ہے پر نروس نائنٹیز کا شکار ہونے پر افسوس ہے۔
لاہور میں ویڈیو لنک کانفرنس کے دوران عثمان خواجہ نے کہا کہ پچ تھوڑا سلو تھا، جس سے بیٹنگ میں مشکل تھی۔
انہوں نے کہا کہ شاہین شاہ نے شروع میں اچھی بولنگ کی، جلدی وکٹیں گرنے کے بعد کوشش کی کہ پارٹنرشپ بنائیں۔
عثمان خواجہ نے مزید کہا کہ ٹیسٹ کرکٹ میں کم بیک پر اچھی کارکردگی کی خوشی ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ لاہور ٹیسٹ میں اچھی بیٹنگ کرنے کی خوشی ہے تاہم نروس نائنٹیز کا شکار ہونے پر افسوس ہے۔
آسٹریلوی ٹیسٹ اوپنر نے یہ بھی کہا کہ اس پچ میں اسپنرز کا گیند تھوڑا گرپ کررہا ہےجس سے بیٹنگ میں مشکل ہوتی ہے۔