وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کے بعد پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما و رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کا کہنا ہے کہ میں نے عمران خان کو قائل کرلیا ہے۔
فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کے بعد کی اپنی ایک ویڈیو شیئر کی، جس میں وہ میڈیا نمائندگان کے سوالات کے جواب دیتے نظر آرہے ہیں۔
وزیر اعظم ہاؤس سے نکلتے ہوئے عامر لیاقت نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ وزیراعظم سے دوستی تو میری پہلے سے تھی، مگر ووٹ کا فیصلہ ابھی تک نہیں کیا ہے۔
عامر لیاقت سے سوال کیا گیا کہ ’آپ قائل کرکے آئے ہیں، یا پھر قائل ہوگئے ہیں؟‘ جس کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے قائل کرلیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم سے ملاقات میں بہت اچھی باتیں ہوئی ہیں، ملک و قوم کے فائدے کے لیے بھی باتیں کی گئی ہیں، جبکہ وزیر اعظم نے مجھے شادی کی مبارک باد بھی دی ہے۔
تحریک عدم اعتماد سے متعلق بات کرتے ہوئے عامر لیاقت نے کہا کہ جو ہونے والا ہے وہ نہیں ہونے والا، اور جو نہیں ہونے والا وہ ہونے والا ہے۔
یاد رہے کہ وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کے وقت عامر لیاقت کی اہلیہ دانیہ عامر اور وفاقی وزراء اسد عمر اور علی زیدی بھی موجود تھے۔