• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ن لیگ نے 28 مارچ کو جلسے کی اجازت مانگ لی

مسلم لیگ ن نے پیر 28 مارچ کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں جلسہ کرنے کی اجازت مانگ لی۔

مسلم لیگ ن کے رہنما طارق فضل چوہدری کی جانب سے اسلام آباد میں جلسہ کرنے کے لیے ضلعی انتظامیہ کو درخواست جمع کرائی گئی ہے۔

دوسری جانب اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کو تاحال جلسے کے لیے این او سی جاری نہیں کیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید