• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لندن میں فیشن شو، گلوکارہ سارہ بیگ توجہ کا مرکز بن گئیں

معروف فیشن ڈیزائنر و گلوکارہ سارہ بیگ نے لندن میں منعقدہ دسویں روایت فیشن شو میں اپنے خوبصورت سارہ بیگ کٹیور ملبوسات کی نمائش کی۔

روایت فیشن شو میں پاکستانی اور برطانوی یورپی فیشن ڈیزائنرز نے حصہ لیا۔

گزشتہ 10 سال میں لندن میں منعقد ہونے والے فیشن ویک میں پاکستان کے نامور فیشن ڈیزائنرز حصہ لیتے ہیں جبکہ دنیا کے دیگر ممالک سے بھی نامور فیشن ڈیزائنر اپنے ملبوسات کی نمائش کرتے ہیں۔

روایت فیشن شو کے سی ای او عدنان انصاری پاکستانی فیشن کو برطانیہ میں گزشتہ 10 سال سے اپنے اس پلیٹ فارم سے متعارف کروانے میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔

فیشن شو میں پاکستان کی نامور ملٹی ٹیلنٹڈ فیشن ڈیزائنر اور گلوکارہ سارہ بیگ نے اپنے خوبصورت ملبوسات کی نمائش کرتے ہوئے بطور شو اسٹاپر ماڈل ریمپ پر کیٹ واک کی اور حاضرین سے خوب داد سمیٹی۔

فیشن شو کی خاص بات تھی کہ سارہ بیگ نے اپنے نئے گانے ’عشق سزا‘ پر ریمپ پر جلوے بکھیرے جس کو شائقین کی جانب سے خوب پسند کیا گیا۔

اس موقع پر پاکستان کی ڈریم گرل گلوکارہ و فیشن ڈیزائنر سارہ بیگ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی فیشن انڈسٹری نے ملک سمیت دنیا بھر میں اپنی الگ پہچان بنانے میں کامیابی حاصل کی ہے جس کی ایک مثال روایت فیشن ویک ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ روایت فیشن ویک گزشتہ 10 سال سے پاکستانی اور دیگر ممالک کے انٹرنیشنل ڈیزائنرز برانڈز کو اپنا پلیٹ فارم مہیا کر رہا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید