• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لمپی اسکین، 4 دن میں 2 ہزار نئے کیسز رپورٹ، 29 گائیں مر گئیں


محکمہ لائیو اسٹاک نے لمپی اسکین بیماری کے 4 روز میں 2 ہزار سے زائد کیسر رپورٹ ہونے کا انکشاف کیا ہے۔

محکمہ لائیو اسٹاک کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ 408 کسیز رپورٹ ہوئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق صوبے میں بیماری سے 4 روز میں 29 گائیں مرچکی ہیں، یوں مرنے والی گائیوں کی مجموعی تعداد 254 ہوچکی ہے۔

محکمہ لائیو اسٹاک کے مطابق لمپی اسکین کے یومیہ 250 سے زائد کیسز رپورٹ ہورہے ہیں، صوبے میں بیماری سے متاثرہ گائیوں کی تعداد 29 ہزار 262 ہوگئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق ادویات اور ویکسینیشن سے 13 ہزار 838 گائیں بچالی گئیں۔

محکمہ لائیو اسٹاک کے مطابق کراچی میں سب سے زیادہ 16 ہزار 827 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

ماہرین صحت کے مطابق 14 روز میں جانوروں پر وائرس کے اثرات مکمل نمودار ہوجاتے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید