اپوزیشن جماعت مسلم لیگ (ن) کی اسلام آباد میں جلسے کے لیے دوسری درخواست ضلعی انتظامیہ کو موصول ہوگئی۔
ن لیگی رہنما طارق فضل چوہدری نے درخواست میں کشمیر ہائی وے سے ملحقہ گراؤنڈ میں جلسے کی اجازت مانگی ہے۔
ن لیگ نے درخواست میں ضلعی انتظامیہ سے جلسے کی سیکیورٹی کے انتظامات کرنے کی بھی استدعا کی ہے۔
درخواست میں کہا گیا کہ سپریم کورٹ کی ہدایت کے مطابق جلسے کی وجہ سے کوئی راستہ بند نہیں ہوگا۔
اس سے قبل ن لیگ نے سری نگر ہائی وے پر جلسہ کرنے کےلیے این او سی مانگا تھا۔