• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسد عمر نے وزیراعظم عمران خان کو الیکشن کروانے کا مشورہ دیدیا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے وزیراعظم عمران خان کو الیکشن کروانے کا مشورہ دے دیا۔

اسلام آباد میں امر بالمعروف جلسے سے خطاب کے دوران مجمع کو دیکھتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ خان صاحب! الیکشن کروا ہی دو۔

انہوں نے کہا کہ خان صاحب دل کہتا ہے الیکشن کال کر ہی لو تاکہ پتا چل جائے پاکستان کس کے ساتھ ہے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ عمران خان کے خلاف سارے چور اکٹھے ہیں، عدم اعتماد چھوٹی چیز ہے، یہ سیاست دانوں کا کام ہے، یہ جنگ آپ صرف پاکستان نہیں پوری مسلم امہ کے لیے جیتیں گے۔

جلسے سے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر داخلہ شیخ رشید، گورنر سندھ عمران اسماعیل اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

قومی خبریں سے مزید