• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

درخشاں تھانے میں تقفتیش کیلئے جدید کمپیوٹر لیب قائم

فائل فوٹو
فائل فوٹو

کراچی میں ڈسٹرکٹ ساؤتھ انویسٹی گیشن نے تفتیشی افسران کی معاونت کے لئے جدید کمپیوٹر لیب درخشاں تھانے میں قائم کی ہے، لیب میں تفتیشی افسران کے کمپیوٹر آپریٹرز ہونگے، تفتیش کے معیار کو بہتر بنانے کے لئے لاء گریجویٹ انسپکٹر لیگل اور انسپکٹرز انویسٹی گیشن بھی تعینات کئے گئے، مفت فوٹو کاپی جنریٹر سمیت دیگر سہولیات بھی مہیا کی گئی ہیں تاکہ تفتیش کا معیار بہتر ہو۔

تفتیشی افسران کی معاونت کے لئے، ڈسٹرکٹ ساؤتھ انویسٹی گیشن کی طرف سے ایک جدید کمپیوٹر لیب درخشاں تھانے میں قائم کی گئی ہے، کمپیوٹر لیب میں 7کیوبکلز بنائے گئے ہیں جن کو آرام دہ فرنیچر و جدید کمپیوٹرز، پرنٹرز، اسکینرز و یو پی ایس سے آراستہ کیا گیا ہے، اس کے علاوہ جنریٹر کا بھی بندوبست کیا گیا ہے۔

کیوبکلز میں کمپیوٹر آپریٹرز تعینات کئے گئے ہیں جو کہ تفتیشی افسران کو کیس فائل کی تیاری میں معاونت فراہم کریں گے اور، ان کو کیس ڈائریز ٹائپ و پرنٹ کرکے دیں گے، ان کمپیوٹر آپریٹرز کی حوصلہ افزائی کے لئے اچھی کارکردگی پر سرٹیفکیٹ و نقد انعامات بھی دیئے جائیں گے۔

کیس فائلز کی اسکروٹنی و تفتیش کے معیار کو بہتر بنانے کے لئے کمپیوٹر لیب میں لاء گریجویٹ انسپکٹر لیگل اور انسپکٹرز انویسٹی گیشن بھی تعینات کئے گئے ہیں جو شروع سے تفتیشی افسران کی کیس فائل بنانے کے حوالے سے رہنمائی کریں گے۔

کمپیوٹر لیب کو ایس ایس انویسٹی گیشن آفس سے آن لائن کنیکٹ کیا گیا ہے، تفتیشی افسران کی سہولت کے لئے ایس ایس پی انویسٹی گیشن آفس آن لائن معاونت کرے گا تاکہ تفتیشی افسران کے وقت کی بچت ہو سکے اور وہ اپنے کیسز پر مزید توجہ دے سکیں۔

کمپیوٹر لیب میں تفتیشی افسران کی معاونت کے لئے فوٹو کاپی کی مفت سہولت بھی فراہم کے گئی ہے

اس کمپیوٹر لیب کو مرحلہ وار بہتر بناتے ہوئے مزید سہولتوں سے آراستہ کیا جائے کا جس میں سی آر او، ڈیجیٹل کیس فائل ریکارڈ اور دیگر جدید ایپلیکیشنز شامل کی جائیں گی۔

قومی خبریں سے مزید