• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت: واٹس ایپ پر یوم پاکستان کی مبارکباد دینے والی خاتون گرفتار

بھارت میں واٹس ایپ اسٹیٹس کے ذریعے 23 مارچ یومِ پاکستان کی مبارکباد دینے والی خاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست کرناٹک میں کُتھما شیخ نامی 25 سالہ خاتون نے 23 مارچ یومِ پاکستان کے موقع پر واٹس ایپ پر خصوصی اسٹیٹس لگایا جس میں اُنہوں نے لکھا کہ "خدا ہر قوم کو امن، اتحاد اور ہم آہنگی سے نوازے۔"

اس اسٹیٹس کے بعد ایک انتہا پسند ہندو نے کُتھما شیخ کے خلاف مقدمہ درج کروایا جس پر پولیس نے 25 سالہ خاتون کو گرفتار کرلیا۔

اس حوالے سے پولیس نے بتایا کہ مقدمہ درج کروانے والے شخص نے موقف اختیار کیا کہ "وہ پاکستان کے یوم جمہوریہ پر نیک خواہشات پوسٹ کرکے دو برادریوں کے درمیان دشمنی پیدا کر رہی تھیں۔"

خاتون نے کو ایک دن جیل میں رکھنے کے بعد ضمانت پر رہا کردیا گیا جبکہ پولیس افیسر نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ یہ گرفتاری "امن و امان کو برقرار رکھنے" کے لیے کی گئی تھی۔

واضح رہے کہ کُتھما شیخ نامی 25 سالہ خاتون ایک مدرسے کی سینئر طالب علم ہیں۔ 

بین الاقوامی خبریں سے مزید