• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سینئر وزیر کا حکومت کے بچ جانے کا دعویٰ

وفاقی حکومت کے ایک سینئر وزیر نے حکومت کے بچ جانے کا دعویٰ کیا ہے۔

سینئر وزیر نے دعویٰ سے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی قربانی کا فیصلہ ہوا ہے، پرویز الہٰی نئے وزیراعلیٰ ہوں گے۔

سینئر وزیر نے مزید کہا کہ اتحاد ی حکومت میں واپس آگئے ہیں جبکہ 10 منحرف ارکان بھی جلد واپس آجائیں گے۔

دوسری طرف حکومتی اتحادی ق لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ پرویز الہٰی فیصلہ کرنے نہیں گئے وہ صرف وزیراعظم عمران خان کی بات سننے گئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملاقات کے بعد پرویز الہٰی دیگر اتحادیوں کو آگاہ کریں گے، جو بھی فیصلہ ہوا اتحادیوں کی مشاورت سے ہوگا۔

قومی خبریں سے مزید