• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواتین نے تحریک کیلئے سب سے زیادہ قربانیاں دیں، انہیں چن چن کر ٹارگٹ کیا جا رہا ہے، سلمان اکرم راجہ

سلمان اکرم راجہ(فائل فوٹو)۔
سلمان اکرم راجہ(فائل فوٹو)۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ ہماری خواتین نے تحریک کے لیے سب سے زیادہ قربانیاں دی ہیں، خواتین کو چن چن کر ٹارگٹ کیا جا رہا ہے، بہادر خواتین جبر کا سامنا کر رہی ہیں۔ 

لاہور میں خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ کنول شوذب، عالیہ حمزہ، زرتاج گل سمیت درجنوں خواتین کو سزائیں ہوچکی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی ایک سال سے زیادہ ہوچکا ہے، جیل میں ہیں، بشریٰ بی بی صرف اس لیے جیل میں ہیں کہ وہ بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ آج ظل شاہ کی شہادت کا دن ہے، اس کا جو قاتل ہے وہ دنداناتا پھر رہا ہے اور پیارے خوار ہو رہے ہیں۔ 

سلمان اکرم راجہ نے کہا ملک میں ظلم ہے، جھوٹےمقدمے اور جھوٹی سزائیں ہیں، ملک میں جبر کا نظام 78 سال سے رائج ہے، جسے ہمیں ختم کرنا ہے۔ 

انہوں نے کہا 8 فروری کو بانی پی ٹی آئی کو جو ووٹ دیا گیا اس کی حرمت کو پامال کیا گیا، ہم پاکستان کے 25 کروڑ عوام کو حقیقی آزادی دلوائیں گے۔

قومی خبریں سے مزید