• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکھر ، بدستور گرمی کی لپیٹ میں، گیسٹرو پر قابو نہیں پایا جا سکا

سکھر(بیور ورپورٹ) سکھر سمیت گردو نواح کے علاقے بدستور گرمی کی لپیٹ میں ہیں، تاہم گزشتہ چند روز سے گرمی کی شدت میں کمی واقع ہوئی ہے ، گرمی کے باعث گیسٹرو کے مرض پر تاحال قابو نہیں پایا جا سکا، گیسٹرو کے مرض میں مبتلا 30سے زائد مریضوں کو ضلع کے مختلف سرکاری ، نجی اسپتالوں اور کلینکوں میں لایا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی گئی، گیسٹرو کے مرض کے پھیلنے کی بڑی وجہ آلودہ پانی، گلے سڑے پھل فروٹ کا استعمال ہے، ڈاکٹروں کی جانب سے مریضوں اور ان کے ساتھ آنے والے لوگوں کو یہ مشورہ دیا جارہا ہے کہ وہ گرمی کے موسم کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کریں تاکہ گرمی کے ساتھ ساتھ گیسٹرو کے مرض سے بھی بچا جا سکے، دوسری جانب سکھر اور گردونواح کے علاقوں میں دوپہر کے وقت ایک  سے پانچ بجے تک دھوپ کے باعث گرمی کی شدت بڑھ جاتی ہے اور اس دوران لوگ گرمی سے بچنے کے لئے احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہیں، غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کے ساتھ ساتھ باہر نکلنے والے لوگ سر پر کپڑا ڈھانپ کر نکلتے ہیں تاکہ دھوپ اور لو سے بچا جا سکے۔جبکہ نوجوان اور بچے دریائے سندھ اور اس سے نکلنے والی نہروں کے کنارے نہا کر گرمی کی شدت کو کم کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔
تازہ ترین