• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کپتان آخری بال پر چھکا لگائیں گے، خرم شیر زمان

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما خرم شیر زمان کا کہنا ہے کہ میں بتانا چاہتا ہوں کپتان اس وقت ڈٹ کر کھڑا ہے، اتحادیوں کو کہتا ہوں گھبرانا نہیں، کپتان آخری بال پر چھکا لگائیں گے۔

کراچی میں خرم شیر زمان نے دیگر اراکین کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کی پرفارمینس سے عوام پرامید ہیں، عمران خان کے دور میں معیشت میں تاریخی بہتری آئی، ملک میں امپورٹ اور ترسیلات زر میں بہتری آئی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ عمران خان نے ملک میں کورونا کی عالمی وباء کا مقابلہ کیا، وزیر اعظم کی کوششوں سے 15مارچ کو اسلاموفوبیا کیخلاف عالمی دن مقرر کیا گیا۔

خرم شیر زمان کا مزید کہنا تھا کہ صوبہ سندھ اس وقت بے تحاشا مسائل سے گزر رہا ہے، 21 دن سے سندھ کے محکموں کو تالہ لگا ہوا ہے، سندھ کے وزیر بوریاں لیکر اسلام آباد میں بیٹھے ہیں، سندھ کے وزراء اسلام آباد میں ڈیل میں مصروف ہیں، سندھ اسمبلی کے اجلاس کو بار بار ملتوی کیا جارہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ زرداری کی ہمشیرہ نے صوبے کے صحت کا نظام تباہ کردیا ہے، زرداری کے دور میں کتوں کی ویکسین نہیں ملتی، سندھ میں بھٹو کا نظام نہیں زرداری لیگ چل رہی ہے، پی پی اگر بھٹو کے نقشے قدم پر ہوتی تو آج وزیر اعظم کے ساتھ ہوتی۔

پی ٹی آئی رہنما نے یہ بھی کہا کہ سندھ کا وزیر اعلیٰ اس وقت غائب ہے، مراد علی شاہ کی ذمہ داری ضمیروں کا بھاؤ لگانا ہے، انہیں تھر اور سہیون کے لوگ یاد کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ رمضان المبارک میں پرائس کنٹرول پر کوئی کام نہیں کررہا، اس وقت کمشنر اور ڈی سی اپنے دفاتر میں نہیں ہیں، کمشنر جانتے ہیں ان کے باس 10 پرسنٹ خریداری میں لگے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید