• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم سے نہ کسی نے استعفا مانگا نہ وہ استعفا دیں گے، فواد چوہدری


وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیراعظم سے نہ کسی نے استعفیٰ مانگا نہ وہ استعفیٰ دیں گے، عمران خان آخری گیند تک لڑیں گے ، ہم کم زور نہیں ، جب بازی پلٹے گی تو دنیا دیکھے گی۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی فوج پاکستان کےاستحکام اور قومی سلامتی کی ضامن ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ ہم پاکستان کی فوج اور قیادت کے مقام کا احترام کرتے ہیں۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ نوازشریف کا مسئلہ تھا کہ وہ اداروں کو فتح کرنے کے چکر میں رہتے تھے، ہم اداروں کے ساتھ مل کر کام کرنے کو اپنا مدعا سمجھتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسی طرح ہم آگے بھی چلیں گے ۔

قومی خبریں سے مزید