• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعظم نے ملاقات کے لیے بلایا ہے، عامر لیاقت

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے انہیں ملاقات کے لیے طلب کیا ہے۔

عامر لیاقت نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے مجھے کل 4 بجے ملاقات کے لیے طلب کرلیا۔

رکن قومی اسمبلی نے کہا کہ آپ سے دل کی باتیں کرنے آؤں گا، خان صاحب!

 انہوں نے کہا کہ کچھ اپنی کہوں گا کچھ آپ کی سُنوں گا، میں آؤں گا، مگر ملاقات کے وقت شہباز گل موجود نہیں ہونے چاہیے۔

واضح رہے کہ  سندھ ہاؤس میں اپوزیشن قائدین کے اجلاس میں پی ٹی آئی کے منحرف اراکین بھی شریک ہوئے۔

199 اراکین قومی اسمبلی اپوزیشن کے اجلاس میں شریک ہوئے جن میں پی ٹی آئی کے 22 منحرف ارکان قومی اسمبلی بھی شامل تھے۔

تحریک انصاف کےایم این اے عامر لیاقت حسین اور سمیع گیلانی بھی سندھ ہاؤس میں موجود ہیں، اس کے علاوہ محمد افضل خان، وجیہہ قمر، رانا محمد قاسم نون، عامر طلال گوپانگ سندھ ہاؤس میں شریک تھے۔

قومی خبریں سے مزید