وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس جاری ہے۔
قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں وفاقی وزراء اور عسکری حکام شریک ہیں، اجلاس میں پاکستانی سفیر کی طرف سے بھیجے گئے مراسلے پر اعتماد میں لیا جارہا ہے۔
اجلاس میں نیول چیف، وزیر دفاع، ڈی جی آئی ایس آئی بھی شریک ہیں، اجلاس میں وفاقی وزرا بھی موجود ہیں۔
واضح رہے کہ وفاقی وزیر فواد چوہدری نے بتایا تھا کہ نیشنل سیکیورٹی کا اجلاس آج وزیرا عظم ہاؤس میں ہو گا۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اجلاس آج دوپہر 2 بجے وزیرا عظم ہاؤس میں ہو گا۔