وزیر اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت ہوئے سیاسی کمیٹی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔
ذرائع کے مطابق سیاسی کمیٹی اجلاس میں قومی اسمبلی اجلاس کی حکمت عملی طے گئی جبکہ اراکین کی پارلیمانی قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بلانے کی تجویز بھی سامنے آئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی کو پارلیمانی قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بلانےکی ہدایت کی گئی۔
ذرائع نے بتایا کہ پارلیمانی قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں ہو گا جس میں کمیٹی ارکان کو خط پر بریفنگ دی جائے گی۔
پارلیمانی قومی سلامتی کمیٹی کےاجلاس میں وزیراعظم کی شرکت کا امکان بھی ہے۔
سیاسی کور کمیٹی اجلاس میں اسپیکر اسد قیصر، ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کے علاوہ گورنر سندھ، وزیراعلیٰ کے پی،وفاقی وزراء شیخ رشید، اسد عمر ، شفقت محمود، شیریں مزاری، غلام سرور خان، علی امین گنڈاپور اور فواد چوہدری شریک ہوئے۔
واضح رہے کہ اجلاس سے قبل قیاس آرائی کی جارہی تھی کہ اجلاس میں منحرف ہونے والے اراکین سے متعلق غور کیا جائے گا۔