• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کی پیشکش پر بلاول نے کیا کہا؟

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وزیر اعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ کے لیے باعزت راستہ یہ ہے کہ آپ مستعفی ہوجائیں۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ آپ نے اپنی اننگز کھیل لی ہے، آپ کو شکست ہوگئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے اپنے ایک وزیر سے خود خط لکھوایا، خط کا معاملہ قومی سلامتی کا معاملہ نہیں ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ قومی سلامتی اجلاس کا نہ کوئی دعوت نامہ ملا نہ اس اجلاس کی ضرورت ہے، یہ کرسی پر چپک کر ہر ایک پر حملے کر رہا ہے۔

وزیرِ اعظم نے محفوظ راستہ مانگ لیا: اپوزیشن

موجودہ سیاسی صورتِ حال کے تناظر میں ایک اہم شخصیت نے وزیر ِاعظم عمران خان اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو پیغام دیا ہے۔

اپوزیشن ذرائع نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اپوزیشن نے وزیرِ اعظم عمران خان کے لیے واحد فیس سیونگ ’استعفیٰ‘ تجویز کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیرِ اعظم عمران خان نے پیشکش کی ہے کہ اپوزیشن تحریکِ عدم اعتماد واپس لے لے تو میں اسمبلی تحلیل کر دوں گا۔

قومی خبریں سے مزید