• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اپوزیشن کی نئے وزیرِ اعظم کے انتخاب کی درخواست جمع

قومی اسمبلی —فائل فوٹو
قومی اسمبلی —فائل فوٹو

نئے وزیرِ اعظم کے انتخاب کی درخواست لے کر اپوزیشن کا وفد اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے چیمبر پہنچ گیا۔

اس موقع پر اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر چیمبر میں موجود نہیں تھے، اپوزیشن نے ایڈیشنل سیکریٹری محمد مشتاق کو درخواست جمع کرا دی۔

اپوزیشن کی درخواست قائدِ حزبِ اختلاف میاں شہباز شریف کے دستخط سے جمع کرائی گئی ہے۔

اپوزیشن کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ قومی اسمبلی کے اجلاس کے ایجنڈے میں نئے وزیرِ اعظم کے انتخاب کو بھی شامل کیا جائے۔

اپوزیشن کی ریکوزیشن کا ایجنڈا کیا ہے؟

متحدہ اپوزیشن کی جانب سے جمع کرائی گئی اجلاس کی ریکوزیشن کے ایجنڈے میں وزیرِ اعظم عمران خان کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد شامل ہے۔

ریکوزیشن ایجنڈے میں نئے وزیرِ اعظم کا چناؤ بھی شامل ہے، رولز کے مطابق وزیرِ اعظم کا دفتر خالی ہونے پر اسمبلی نیا وزیرِ اعظم منتخب کرتی ہے۔

ریکوزیشن ایجنڈے میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ دونوں ایجنڈا آئٹمز کو آرڈر آف دی ڈے میں شامل کیا جائے۔

منحرف PTI ارکان شہباز شریف کے چیمبر پہنچ گئے

دوسری جانب پی ٹی آئی کے منحرف ارکان اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف کے چیمبر میں پہنچ گئے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ اس موقع پر منحرف پی ٹی آئی ارکان کو اپوزیشن لیڈر کے چیمبر کے کمیٹی روم میں بٹھا دیا گیا اور چیمبر کے دروازے بند کر دیے گئے۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے 18 منحرف ارکان اپوزیشن لیڈر کے چیمبر میں موجود ہیں۔

قومی خبریں سے مزید