خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں نتائج سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے، اکثر مقامات پر پی ٹی آئی کے امیدوار آگے ہیں۔
ہزارہ ڈویژن میں مسلم لیگ ن کے امیدواروں کی جانب سے بھی بھرپور مقابلہ جاری ہے، سوات اور ایبٹ آباد کے سٹی میئر سمیت کئی اضلاع اور تحصیلوں میں ووٹ ڈالے گئے۔
خیبر پختونخوا بلدیاتی انتخابات، اب تک کی پارٹی پوزیشن کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق 64 تحصیل کونسل میں 41 کے نتائج مکمل ہوگئے ہیں۔
پی ٹی آئی کی 20 تحصیل کونسل میں کامیاب، 11 تحصیل کونسل میں آگے ہے، جے یو آئی (ف) 6 تحصیل کونسل میں کامیاب، 5 تحصیل کونسل میں آگے ہے۔
آزاد امیدوار 7 تحصیل کونسل میں کامیاب ہوئے جبکہ 1 تحصیل کونسل میں آزاد امیدوار آگے ہے۔
مسلم لیگ ن 2 تحصیل کونسل میں کامیاب، 3 تحصیل کونسل میں آگے ہے، جماعت اسلامی 3 تحصیل کونسل میں کامیاب، 1 تحصیل کونسل میں آگے ہے۔
پیپلز پارٹی 1 تحصیل کونسل میں کامیاب، 1 تحصیل کونسل میں آگے ہے جبکہ عوامی نیشنل پارٹی 2 تحصیل کونسل میں کامیاب ہوئی ہے۔