• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرس راک نے وِل اسمتھ کو ابھی تک معاف نہیں کیا

کرس راک کے بھائی کا آسکر ایوارڈز میں ہونے والے واقعے پر نیا انکشاف
کرس راک کے بھائی کا آسکر ایوارڈز میں ہونے والے واقعے پر نیا انکشاف 

94 ویں آسکر ایوارڈز کی تقریب میں اداکار وِل اسمتھ سے مکّا کھانے والے  کامیڈین کرس راک کے بھائی نے اس واقعے کے بارے میں نیا انکشاف کیا ہے۔

 کرس راک کے بھائی کے مطابق، آسکرز 2022  کے واقعے کے بعد ابھی تک وِل اسمتھ اور کرس راک کے درمیان مصالحت نہیں ہوئی ہے۔

کرس راک کے بھائی نےمائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک صارف کے اس واقعے کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے یہ انکشاف کیا ہے۔

ٹوئٹر پر ایک صارف نے سوال کیا کہ’کیا گلوکار پف ڈیڈی کا کرس راک اور وِل اسمتھ کی مصالحت کے بارے میں کیا گیا دعویٰ غلط ہے؟‘

کرس راک کے بھائی نے صارف کے اس سوال پرمختصراََجواب دیتے ہوئے لکھا کہ’جی‘۔

کرس راک کے بھائی نے یہ انکشاف اداکار وِل اسمتھ کی جانب سے اس معاملے پر کرس راک سے معافی مانگنے کے بعد کیا ہے۔

خیال رہے کہ انسٹاگرام پر جاری معذرتی پیغام میں ’کنگ رچرڈ‘ اسٹار وِل اسمتھ نے کہا تھا کہ وہ کرس راک سے عوامی طور پر معافی مانگتے ہیں۔

وِل اسمتھ نے اعتراف کیا کہ ’وہ غلط تھےاور وہ اپنے کیے پر شرمندہ ہیں‘۔

اداکار کا معذرتی پیغام میں یہ بھی کہنا تھا کہ’تشدد کسی بھی صورت میں ہو وہ زہریلا اور تباہ کن ہے اوراکیڈمی ایوارڈز میں ان کا روّیہ ناقابل قبول اور ناقابل معافی ہے‘۔


انٹرٹینمنٹ سے مزید