• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ول اسمتھ کو برا بھلا کہنے پر کرس راک نے مداح کو ڈانٹ دیا

امریکی کامیڈین کرس راک کی جانب سے اپنے ایک لائیو کامیڈی شو کے دوران مداح کو اس وقت ڈانٹ دیا گیا جب وہ ول اسمتھ کو برا بھلا کہہ رہا تھا ۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز کرس راک کی جانب سے  بوسٹن میں 2 لائیو پرفارمنسز  دی گئی۔

اس دوران اپنے دوسرے شو میں کرس راک نے گزشتہ اتوار، آسکر ایوارڈ 2022 کے دوران پیش آنے والے نا مناسب واقعے پر پہلی بار بات کی۔

رپورٹس کے مطابق شو میں موجود شائقین کی جانب سے بھی کرس راک سے اس موضوع پر بات کرنے کو کہا گیا تھا۔

کرس راک نے لائیو کامیڈی شو کے دوران جب خود کو پڑنے والے مکے سے متعلق بات کی تو ایک مداح نے ول اسمتھ کے خلاف مغلظات بکنا شروع کر دیں جس پر کرس راک نے اسے ڈانٹ کر چپ کوا دیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ اتوار اکیڈمی ایوارڈ کی 94ویں تقریب، آسکر ایوارڈ 2022ء کے دوران کامیڈین کرس راک کی جانب سے آسکر جیتنے والے اداکار ول اسمتھ کی اہلیہ، اداکارہ جاڈا پنکیٹ کا مذاق اُڑایا گیا جس پر ول اسمتھ نے آپے سے باہر ہوتے ہوئے اُنہیں بھرے ہال میں مکا جڑ دیا تھا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید