• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہی خاندان کے مداح میگھن مارکل کا وِل اسمتھ سے موازنہ کرنے پر برہم

شاہی خاندان کے مداح میگھن مارکل کا وِل اسمتھ سے موازنہ کرنے پر برہم
شاہی خاندان کے مداح میگھن مارکل کا وِل اسمتھ سے موازنہ کرنے پر برہم 

برطانوی شاہی خاندان کے مداح ڈچز آف سسیکس میگھن مارکل کا اداکار وِل اسمتھ سے موازنہ کیے جانے پر برہم ہوگئے۔

برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، امریکی ٹیلی ویژن کی میزبان میگین کیلی نے آسکرز 2022 میں اداکار وِل اسمتھ کےروّیے کا موازنہ میگھن مارکل کے اوپرا ونفرے کے انٹرویو میں برطانوی شاہی خاندان کے لیے اختیار کیے گئے رویّے سے کیا ہے۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ میگین کیلی کی جانب سے میگھن مارکل کا وِل اسمتھ سے موازنہ کرنا شاہی مداحوں کو پسند نہیں آیا۔

میگین کیلی نےمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وِل اسمتھ اور کرس راک کے معاملے کو ’سلیپ گیٹ‘ قرار دے دیا ہے۔

اس حوالے سے میگین کیلی نےمزید کہا کہ ’وہ میگھن مارکل اور وِل اسمتھ کو ایک ہی کشتی کا مسافر سمجھتی ہیں کیونکہ میگھن مارکل نے بھی اسی طرح روتے ہوئے شاہی خاندان پر نسل پرستی کا الزام لگایا اور یہ بھی بتایا کہ شاہی محل میں ان کی زندگی کتنی مشکل ہے‘۔

اُنہوں نے میگھن مارکل پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ ’کسی کو پرواہ نہیں کہ آپ کے بچے کو کیا لقب مل رہا ہے، کسی کو پرواہ نہیں ہے، فکر کرنے کے لیے ان کے اپنے مسائل بہت ہیں‘۔

اُنہوں نے وِل اسمتھ کے لیےکہا کہ’ لوگ اس طرح کی معنی خیز باتیں ہی کرتے  ہیں یہ کوئی اتنا سخت ردِ عمل دینے والی بات نہیں‘۔

میگین کیلی کا یہ تبصرہ انٹر نیٹ پر وائرل ہو گیا ہے اور شاہی خاندان کے مداحوں نے اس پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔

اس مداح نے لکھا کہ’آپ نے میگھن مارکل کو اس معاملے میں کیسے دھکیل دیا؟‘

ایک اور مداح نے لکھا کہ ’یہاں تک کہ جو لوگ میگھن مارکل کو ناپسند کرتے ہیں وہ بھی اس موازنہ سے شرمندہ ہیں‘۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید