• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خود دھرنے کے دوران امریکی سفیر سے ملے تھے، شاہ زیب خان زادہ

جیو نیوز کے اینکر شاہ زیب خان زادہ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں سردیوں کا پھر تذکرہ کیا، کہا کہ کابینہ کو بتادیا تھا کہ 2021ء کی سردیاں مشکل ہوں گی، انہیں سازش کا علم ہوگیا تھا، امریکی سفارتکار ہمارے ناراض لوگوں سے کیوں مل رہے تھے؟۔

شاہ زیب خان زادہ کا کہنا ہے کہ امریکی سفارتکار نے شہباز شریف اور مریم نواز کے ساتھ ساتھ اسی روز پرویز الٰہی سے بھی ملاقات کی مگر وہ عمران خان کے وزارت اعلیٰ کے امیدوار بن گئے۔

شاہ زیب خان زادہ کے مطابق عمران خان نے خود 2014ء کے دھرنے کے دوران امریکی سفیر رچرڈ اولسن سے بنی گالہ میں ملاقات کی، پھر ستمبر 2015ء میں دوبارہ رچرڈ اولسن سے بنی گالہ میں ملاقات کی تھی۔

شاہ زیب خان زادہ نے مزید بتایا کہ 2018ء میں وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھانے سے پہلے عمران خان نے قائم مقام امریکی سفیر جان ہوور سے بھی ملاقات کی تھی۔

قومی خبریں سے مزید