صوابی( نمائندہ جنگ )مرغز ضلع صوابی میں واپڈا لائن مین بجلی درست کر نے کے دوران پول میں کرنٹ لگنے سے موقع پر جاں بحق ہو گیا۔ بتایا گیا ہے کہ کمپلینٹ آفس مرغز میں تعینات لائن مین فضل آمین سکنہ پنج پیر موضع مرغز کے گاڑ آڈہ میں ایک صارف کا بجلی درست کر رہا تھا جب وہ پول پر چڑھ رہا تھا تو اس دوران کرنٹ لگنے سے موقع پر جاں بحق ہو گیامتوفی کو بدھ کی شام موضع پنج پیر میں سپرد خا ک کر دیا گیا۔