• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوابی ،تحصیل کونسل اجلاس میں متبادل جنرل بس سٹینڈ کی قرارداد منظور

صوابی( نمائندہ  جنگ )تحصیل کونسل صوابی  کا ماہانہ اجلاس  ہوا جس میں  تحصیل کونسلر فیض الحیات نے متبادل جنرل بس سٹینڈ کی  قرارداد پیش کی  جسے متفقہ طور پر منظور کر لیا گیا ان کا موقف تھا کہ موجودہ جنرل بس سٹینڈ  میں عرصہ دراز سے ناجائز طور پر ٹرانسپورٹروں سے شیڈول ٹیکس کے برعکس خود ساختہ نرخوں پر ٹیکس وصول کیا جارہا ہے  جس کی وجہ سے ٹرانسپورٹر عوام سے زیادہ کرایہ وصول کرتے ہیں۔انھوں نے ٹرانسپورٹروں اور ٹریفک کے بڑھتے ہوئے مسائل کے حل کے لیے  حکام سے متبادل بس سٹینڈ کے قیام کی منظوری کے لیے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ۔
تازہ ترین