• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک میں غداری ہورہی ہے، آج احتجاج کریں گے : عمران خان

عمران خان نے پروگرام ’آپکا وزیراعظم آپکے ساتھ‘ میں عوام سے براہِ راست بات چیت میں کہا کہ ملک سے غداری ہورہی ہے۔

عمران خان نے پروگرام ’آپکا وزیراعظم آپکے ساتھ‘ میں عوام سے براہِ راست بات چیت میں کہا کہ ملک سے غداری ہورہی ہے جس کے خلاف آج اسلام آباد ریڈزون کے باہر پرامن احتجاج کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ریڈزون کے باہر ضمیر فروشوں کیخلاف پرامن احتجاج ہوگا اور میں نماز عشاء کے بعد خود بھی اس احتجاج میں شریک ہوں گا۔

پروگرام ’آپکا وزیراعظم آپکے ساتھ‘ کی میزبانی پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید نے کی، عوام نے اپنے سوال عمران خان سے کیے جس کے انہوں نے جواب دیے۔

قومی خبریں سے مزید