• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعظم عمران خان ریڈ زون کے باہر احتجاج میں شرکت کریں گے

وزیر اعظم عمران خان آج  پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج میں شرکت کریں گے۔

سینیٹر فیصل جاوید کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایک پیغام جاری کیا گیا ہے۔

فیصل جاوید کا ٹوئٹ میں کہنا ہے کہ ’آج انشاء اللّٰہ عمران خان پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج میں شرکت کریں گے، اسلام آباد بلیو ایریا میں (ریڈ زون سے پہلے) پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے احتجاج کیا جائے گا۔‘

سینیٹر فیصل جاوید نے اپنی ٹوئٹ میں عوام کو شرکت کی دعوت دیتے ہوئے لکھا ہے کہ ’افطار کے بعد تمام کارکنوں اور فیملیز کو شرکت کی دعوت عام دی جاتی ہے، ملاقات ہو گی انشاء اللّٰہ۔‘

واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان کا کل لاہور کا دورہ متوقع ہے جہاں عمران خان سے ناراض ارکان اسمبلی کی ملاقاتیں کرائے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب میں سیاسی بحران کے پیش نظر عمران خان اہم ملاقاتیں کریں گے، ان سے عثمان بزدار اور پرویزالہٰی کی ملاقاتیں ہوں گی۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ عمران خان اتحادی جماعت کے ارکان اسمبلی سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

قومی خبریں سے مزید