• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فواد چوہدری کا بلاول بھٹو زرداری کو مشورہ

پی ٹی آئی رہنما و سابق وزیر قانون فواد چوہدری نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو مشورہ دے دیا۔

بلاول بھٹو کے ٹوئٹ پر جواب دیتے ہوئے فواد چوہدری نے لکھا کہ نیشنل سیکیورٹی کے معاملات پر گفتگو سے پہلے کسی عقلمند سے مشورہ کرلیا کریں۔

انہوں نے کہا کہ تحقیقات ہوئیں تو آپ کو بہت نقصان ہو گا، ہم ابھی بہت خاموش ہیں اس کو غنیمت سمجھیں۔

واضح رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ کیا قومی سلامتی کمیٹی نے197 ارکان پارلیمنٹ کوغدار قرار دیا؟ کیا قومی سلامتی کمیٹی نے197 ارکان کو اس غیرملکی سازش کا حصہ قرار دیا؟ کیا دفتر خارجہ یا وزارت دفاع7 اور27مارچ کےدرمیان سازش کے رابطے سامنے لاسکتے ہیں؟ کیا ڈی جی آئی ایس پی آر وضاحت دیں گے؟

 بلاول بھٹو نے یہ بھی کہا کہ عمران خان بغاوت کےجواز کیلئے غیر ملکی سازش کا سہارا لے رہے ہیں، یقیناً ایسےمنصوبےکی تحقیقات انٹیلی جنس ایجنسیوں اوردیگر اداروں کو کرناچاہیے تھیں، عمران خان کی انا پاکستان سے زیادہ اہم نہیں۔

قومی خبریں سے مزید