• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عدالت پاکستان کا بہت بڑا مقدمہ سن رہی ہے، قمر زمان کائرہ

پاکستان پیپلز پارٹی ( پی پی پی) کے رہنما  قمر زمان کائرہ  کا کہنا ہے کہ عدالت پاکستان کا بہت بڑا مقدمہ سن رہی ہے، یہ مقدمہ پاکستان کے مستقبل اور جمہوریت کا ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ ہم نے ہمشہ آمریت کے خلاف لڑائی لڑی ہے، اسپیکر کا اختیار ہاؤس کی کارروائی تک ہے۔

قمر زمان کائرہ نے کہا کہ یہاں غیر قانونی غیر آئینی طریقہ کار اختیار کیا گیا، ہاؤس ووٹنگ کے لیے طے تھا، وزیر کے کہنے پر ڈپٹی اسپیکر رولنگ پڑھ دیتے ہیں۔

پی پی رہنما نے کہا کہ اسپیکر نے بھی آئین ، قانون اوررولز کے مطابق چلنا ہے، صدر مملکت نے خود آئین کو روند ڈالا ہے یہ سب اسکرپٹیڈ ہے۔

قومی خبریں سے مزید