• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیکورٹی اداروں کو پوزیشن واضح کرنی ہوگی، فضل الرحمٰن

پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ سیکورٹی اداروں کو پوزیشن واضح کرنےکی ضرورت ہے۔ یہ کافی نہیں ہے کہ وہ صرف بیان دیں کہ ہم غیر جانبدار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے اداروں کو سوچنا ہوگا کہ پاکستان کی وفادار قیادت پر اس قسم کے الزامات اور انہیں غداری کی طرف دھکیلنے کے نتائج کیا ہوں گے اور یہ ملک کس طرف جائے گا۔

مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ سیکورٹی ادارے عوامی بحث سے باہر نکلیں، اس پر بحث نہیں ہونی چاہیے۔

علاوہ ازیں  اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا تھا کہ ہمارا آخری اور اٹل مطالبہ ہے کہ ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کالعدم قرار دی جائے۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن سے کوئی رائے نہیں لی گئی، عمران خان نے اسمبلی تحلیل کی، صدر نے بھی آؤ دیکھا نا تاؤ، اسمبلی تحلیل کردی۔

قومی خبریں سے مزید