وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا کہ حکومت نے سانحہ گل پلازا پر جوڈیشل کمیشن سے منع نہیں کیا ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کے دوران ناصر شاہ نے کہا کہ حکومت جوڈیشل کمیشن سے سانحے کی مکمل انکوائری چاہتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بہت بڑا سانحہ ہوگیا ہے اس کی وجہ سے سب افسردہ ہیں، یہ سانحہ آنکھیں کھولنے کے لیےکافی ہے اب آگے بڑھنا ہے تاکہ ایسے واقعات دوبارہ نہ ہوں۔
وزیر بلدیات سندھ نے مزید کہا کہ سندھ کی بہتری کےلیے سب مل کر کام کریں گے تو زیادہ بہتر ہے، ہم تو کہتے ہیں کہ کراچی کے لیے بڑے پراجیکٹس لائیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ کراچی کو وفاق کے حوالے کرنے اور سندھ کو تقسیم کرنے کی باتوں سے دل دکھتا ہے، سانحے کے بعد یہ تناو کی صورت حال نہیں ہونی چاہیے تھی۔