امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ گل پلازا آتشزدگی کو ایک بچے سے جوڑ کر ذمے داری سے جان نہیں چھڑائی جاسکتی۔
سانحہ گل پلازا کی رپورٹ پر ردعمل میں منعم ظفر نے کہا کہ کمشنر کراچی کی سربراہی میں کمیٹی بننا ہی نہیں چاہیے تھی، کمشنر خود اس سانحے کے ذمہ دار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ تمام اداروں کو آن بورڈ لینا میئر کراچی مرتضیٰ وہاب اور کمشنر کراچی کی ذمے داری تھی۔
امیر جماعت اسلامی کراچی نے مزید کہا کہ آگ کو ایک بچے سے جوڑ کر اپنی ذمے داری سے جان نہیں چھڑائی جا سکتی، پہلے دن سے مطالبہ ہے کہ سانحہ گل پلازا پر جوڈیشل کمیشن بنایا جائے۔