• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب اسمبلی میں میڈیا کے داخلے پر پابندی عائد

پنجاب اسمبلی میں اسپیکر پرویز الہٰی کی ہدایت پر میڈیا کے داخلے پر پابندی عائد کردی گئی۔

سیکیورٹی اسٹاف کا کہنا ہے کہ اسپیکر کی ہدایت کے تحت میڈیا اسمبلی کے اندر نہیں جاسکتا۔

اسمبلی سیکرٹریٹ کے اندر پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ وفاق کے بعد پنجاب میں بھی سیاسی بحران سر اٹھا رہا ہے،  وزارت اعلیٰ کے امیدوار، اسپیکر پرویز الہیٰ اور ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری آمنے سامنے آگئے ہیں، ڈپٹی اسپیکر کا آج اجلاس طلب کرنے کا حکم نامہ، ق لیگ نے ماننے سے انکار کردیا۔

ترجمان ق لیگ کا کہنا ہےکہ ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کا سادہ آرڈر غیر قانونی ہے، گزٹ نوٹی فکیشن جاری ہوا تو ہی پنجاب اسمبلی کا اجلاس ہوگا۔

ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اسمبلی اجلاس آج ہی ہوگا۔

ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری نے بتایا کہ نوٹیفکیشن جعلی نہیں اصلی ہے، میرے دستخط سے جاری ہوا ہے، 16 اپریل والا بھی میرا نوٹیفکیشن تھا جسے اب منسوخ کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ وکلاء سے مشاورت کے بعد اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید