پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے وزارتِ اعلیٰ کے انتخاب کے سلسلے میں پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں جانے کا اعلان کردیا۔
اس حوالے سے مریم نواز نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پیغام جاری کیا۔
اس میں انہوں نے تحریر کیا کہ حمزہ شہباز کو پنجاب اسمبلی میں واضح اکثریت حاصل ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ حمزہ شہباز کے ساتھ کھڑے ہونے پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں جاؤں گی۔