• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حمزہ شہباز کے حق میں قرار داد پاس، مریم نواز آبدیدہ

لاہور میں پنجاب اسمبلی کے علامتی اجلاس میں ن لیگی نائب صدر اور وزارت اعلیٰ کے امیدوار حمزہ شہباز کے حق میں قرار داد پاس ہونے پر مریم نواز آبدیدہ ہوگئیں۔

متحدہ اپوزیشن کے تحت پنجاب اسمبلی کا علامتی اجلاس ہوا، جس میں حمزہ شہباز کو وزیراعلیٰ بنانے کی قرار داد پیش کی گئی۔

لاہور کے ہوٹل میں ہونے والے اس اجلاس میں 199 ارکان پنجاب اسمبلی نے قرار داد کی حمایت کی۔

اس موقع پر مریم نواز نے اپنے بھائی حمزہ شہباز کو مبارک باد دی، وہ اس دوران آبدیدہ بھی ہوگئیں۔

جیو نیوز سے گفتگو میں مریم نواز نے کہاکہ یہ فتح کے آنسو ہیں، یہ خوشی کے آنسو ہیں، بہت جلد میاں نواز شریف پاکستان آرہے ہیں، اللہ پاک میری والدہ کےد رجات بلند کرے، آمین۔

قومی خبریں سے مزید