• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہم ڈٹے ہوئے ہیں، پیچھے نہیں ہٹیں گے، علیم خان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سینئر سیاستدان عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ ہم ڈٹے ہوئے ہیں، پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

لاہور کے مقامی ہوٹل میں میڈیا سے غیر رسمی بات چیت کے دوران عبدالعلیم خان نے کہا کہ اپنے ساتھیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے موجود ہوں۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں بھی پی ٹی آئی راہ فرار اختیار کر چکی ہے، ہم ڈٹے ہوئے ہیں، پیچھے نہیں ہٹیں گے، اب حقیقی تبدیلی آئے گی۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ وفاق ہو یا پنجاب، اکثریت کو جمہوری تقاضوں کے مطابق حق ملنا چاہیے، آئین کی دھجیاں اُڑائی جا رہی ہیں، یہ جمہوریت کے لیے نیک شگون نہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ جمہوریت اور آئین کا مذاق نہ اُڑائیں، الیکشن ہونے دیں، اگر آپ کے پاس اکثریت ہے تو آپ اسمبلی آئیں اور ثابت کریں۔

عبدالعلیم خان نے یہ بھی کہا کہ اکثریت کھونے والے اپوزیشن میں بیٹھیں، اس میں کوئی حرج نہیں، عمران خان بھی وفاق میں یہ تسلیم کریں کہ اُن کے پاس اکثریت نہیں رہی، جو کچھ ہو رہا ہے، بدقسمتی ہے ایسا نہیں ہونا چاہیے۔

قومی خبریں سے مزید