• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان نے گزشتہ دہائی میں متعدد ٹرانسپورٹیشن اقدامات کئے، ڈاکٹر جہانزیب

اسلام آباد (اے پی پی) ڈپٹی چیئرمین پلاننگ کمیشن ڈاکٹر جہانزیب خان نے ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی ) کے زیر اہتمام ایشیا اینڈ پیسیفک ٹرانسپورٹ فورم 2022میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے گزشتہ دہائی کے دوران متعدد ٹرانسپورٹیشن اقدامات کئے ہیں جن میں لاہور اورنج لائن، کراچی گرین شامل ہیں۔ لائن، پشاور بی آر ٹی جبکہ کراچی سرکلر ریلوے کی حال ہی میں منظوری دی گئی ہے۔ اس فورم کا اہتمام اے ڈی بی نے خطے کے لیے زیادہ پائیدار اور ڈیکاربونائزڈ ٹرانسپورٹ سسٹم بنانے اور اسکے حل کے لئے منعقد کیا تھا۔ ڈائریکٹر جنرل، اے ڈی بی ووچونگ ام، ریکارڈو مینینڈیز مارچ، رکن گرین پارٹی نیوزی لینڈ، ینگ تائی کم، سیکرٹری جنرل، انٹرنیشنل ٹرانسپورٹ فورم ITAOh Jaehak، صدر کورین ٹرانسپورٹ انسٹی ٹیوٹ KOTI نے بھی فورم میں شرکت کی۔ شرکاء نے ٹرانسپورٹ سیکٹر میں درکار تبدیلیوں کو تیز کرنے کے طریقوں اور ذرائع پر تبادلہ خیال کیا۔ افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے پلاننگ کمیشن کے ڈپٹی چیئرمین ڈاکٹر جہانزیب خان نے کہا کہ ملک کی ترقی کے لیے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والا ٹرانسپورٹ اور مواصلاتی ڈھانچہ بہت ضروری ہے۔

بزنس سے مزید