• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہوم گراؤنڈ پر کرکٹ کی بہترین ٹیم کیخلاف کھیل کر خوشی ہوئی، بابر اعظم

بابراعظم، فائل فوٹو
بابراعظم، فائل فوٹو

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کا کہنا ہے کہ اُنہیں ہوم گراؤنڈ پر کرکٹ کی بہترین ٹیم کیخلاف کھیل کر خوشی ہوئی۔

بابراعظم نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر آسٹریلوی ٹیم کے دورۂ پاکستان سے کچھ یاد گار لمحات کی تصاویر شیئر کی ہیں۔

اُنہوں نے یہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ’اپنے ملک میں کرکٹ کی بہترین ٹیموں میں سے ایک کے خلاف کھیلنا خوشی کی بات تھی‘۔ 

اُنہوں نےامیدکا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ’وہ پر امید اور مستقبل قریب میں اس طرح کے بہت سے دوروں کے منتظر ہیں‘۔ 

آخر میں بابر اعظم نے اپنی پوری ٹیم کا مثبت رہنے اور شائقینِ کرکٹ کا ٹیم کی پرجوش انداز میں حوصلہ افزائی کرنے کے لیے شکریہ ادا کیا۔ 

خیال رہے کہ آسٹریلیا نے پاکستان کے خلاف واحد ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل دلچسپ انداز میں تین وکٹ سے جیت کر پاکستان کے تاریخی دورے کا اختتام متاثر کن انداز میں کیا۔

24سال بعد پاکستان کا دورہ کرنے والی آسٹریلوی ٹیم کے میچ کو دیکھنے کے لئے27ہزار تماشائی قذافی اسٹیڈیم میں موجود تھے۔

آسٹریلیا نے ٹیسٹ سیریز ایک صفر سے جیتی ، پاکستان نے ون ڈے سیریز میں دو ایک سے کامیابی حاصل کی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید