• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب اسمبلی، اپوزیشن ایک بار پھر اسپیکر کیخلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرائے گی

پنجاب اسمبلی میں متحدہ اپوزیشن ایک بار پھر اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرائے گی۔

ذرائع کے مطابق تحریک عدم اعتماد جمع کرانے کے لیے لیگی ارکان پنجاب اسمبلی آئیں گے۔

واضح رہے کہ کل ن لیگ کے وفد کو اسمبلی سیکیورٹی اسٹاف نے اندر جانے سے روک دیا تھا جس کے خلاف لیگی اراکین اسمبلی نے احتجاجاً دھرنا بھی دیا تھا۔اسمبلی بلڈنگ کو تالے اور خاردار تاریں لگا کر بند بھی کردیا گیا۔

ان حالات کے پیش نظر پنجاب اسمبلی کے اطراف امن و امان کی ذمہ داری رینجرز کو سونپ دی گئی، پانچ سو میٹر تک دفعہ 144 بھی لگادی گئی ہے۔

پنجاب اسمبلی کا گیٹ نمبر 1 ہر قسم کی آمدورفت کے لیے بند ہے، ملازمین دربار ہال سے اسمبلی میں داخل ہو رہے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید