گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)ڈسٹرکٹ بار گوجرانوالہ نے سانحہ ڈسکہ کی پہلی برسی کے موقع پر پنجاب بار کونسل کی کال پر ہڑتال کی ، وکلاء نے اس دن کو سیاہ دن کے طور پر منایا اور عدالتوں کا بائیکاٹ کئے رکھا ، ڈسٹرکٹ بار گوجرانوالہ کے صدر وقار حسین بٹ اور جنرل سیکرٹری سید عمران حیدر نقوی کی قیادت میں وکلاء کی بڑی تعداد ڈسکہ بار میں تعزیت کیلئے گئی، وکلاءنے سابق صدر بار خالد عباس اور ان کے ساتھ شہید ہونے والے وکیل کی قبر پر پھولوں کی چادر بچھائی مرحومین کیلئے دعائے خیر کی اور مرحوم کے اہلخانہ کیلئے صبر و جمیل کی دعا کی۔