• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سارہ خان کتنی اقسام کے ناشتے بنانے میں ماہر ہیں؟

سارہ خان، اسکرین گریب
سارہ خان، اسکرین گریب

پاکستان شوبزانڈسٹری کی معروف اداکارہ سارہ خان نے انکشاف کیا ہے کہ وہ 100 طرح کا ناشتہ بنا سکتی ہیں۔

سارہ خان نے حال ہی میں ایک ویب شو میں بطور مہمان شرکت کی، جہاں اُنہوں نے اپنے کام اور اپنی شادی شدہ زندگی کے حوالے سے گفتگو کی۔

اُنہوں نے انکشاف کیا کہ’ وہ ناشتہ بہت اچھا بناتی ہیں اور ان کے شوہر، گلوکار فلک شبیر کو ان کے ہاتھ کا ناشتہ بہت پسند ہے‘۔

اُنہوں نے کہا کہ’ وہ ہر طرح کا، کسی بھی قسم کا ناشتہ بناسکتی ہیں‘۔

اُنہوں نے دعویٰ کیا کہ’وہ 100 دنوں کے لیے 100 مختلف قسم کے ناشتے بنا سکتی ہیں‘۔

 اداکارہ کے ناشتے بنانے کے حوالے سے کیے دعوے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بہت دلچسپ تبصرے کیے جا رہے ہیں۔

ایک صارف نے لکھا کہ’تسلی رکھو سب یہ صرف اداکاری کررہی ہیں‘۔

ایک اور صارف نے لکھا کہ’ مختلف ناشتےبنانا مشکل بات نہیں ہے یار، یوٹیوب اس طرح کی ویڈیوز سے بھرا پڑا ہے‘۔

جبکہ ایک صارف نے لکھا کہ’وہ تو سوچتی ہی رہتی ہے کہ آج ناشتے میں کیا کھاؤں‘۔

صارف نے سارہ خان سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ’ اداکارہ روزانہ اس کے لیے بھی ناشتہ بھجوادیا کریں‘۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید