شیخوپورہ‘ننکانہ‘ڈسکہ‘شاہ کوٹ‘(نمائندگان جنگ‘نامہ نگار) پنجاب بار کونسل کی کال پر سانحہ ڈسکہ کا دن یوم سیاہ کے طور پر منایاگیا اس دن وکلاء نے مکمل ہڑتال کی اور کوئی بھی وکیل عدالت میں پیش نہ ہوا علاوہ ازیں بار روم میں پہلا سالانہ شہداء کنونشن منعقد ہوا جس میں مختلف شہروں سے آئے ہوئے وکلاء نے شرکت کی اور سانحہ ڈسکہ کے شہدا ء راناخالد عباس ایڈووکیٹ اور محمد عرفان چوہان ایڈووکیٹ کی روح کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی اور قرآن خوانی کی گئی پنجاب بارکونسل کی اپیل پر تحصیل بار شاہکوٹ کے وکلاء نے سانحہ ڈسکہ کے خلاف یوم سیاہ منایااور مکمل ہڑتال کی اور وکلاء عدالتوں میں پیش نہیں ہوئے۔ شیخوپورہ سے نمائندہ جنگ کے مطابق سانحہ ڈسکہ کے خلاف شیخوپورہ کے وکلاء نے مکمل طور پر ہڑتال کی اور ضلع کچیری میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔