ایوان وزیر اعلیٰ پنجاب نے خاتون اوّل کی قریبی سہیلی فرح خان کی سفارشات پر مبنی سرکاری ریکارڈ ایوان وزیراعلیٰ سے مبینہ طور پر ختم کروا دیا ہے۔
یہ ریکارڈ فرح خان کی سفارشات پر تبدیل ہونے والے اعلیٰ سرکاری افسران سے متعلق تھا۔
دوسری جانب خاتون اول کی قریبی دوست فرح خان نے اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ان کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں اور انہوں نے کبھی سرکاری کام میں مداخلت نہیں کی۔
سوشل میڈیا پر جاری ایک بیان میں فرح خان نے کہا ہے کہ میرے کردار پر کیچڑ اچھالنے والوں کی اپنی بھی بہن بیٹیاں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میرے بزنس کے بارے میں میرے شوہر پہلے وضاحت دے چکے ہیں، جن لوگوں کو میرے ساتھ منسوب کیا گیا وہ بھی اس کی تردید کرچکے ہیں۔
فرح خان نے کہا ہے کہ میری فیملی ان الزامات کو سن کر صدمے کی کیفیت میں ہے خدارا مجھے اور میری فیملی کو سنی سنائی باتوں پر بدنام نہ کیاجائے۔