• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز تاثیر اور نیہا راجپوت کے ہاں بیٹے کی پیدائش

سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے بیٹے شہباز تاثیر اور ماڈل نیہا راجپوت کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

سوشل میڈیا انفلوئنسر مریم شکیل نے گزشتہ روز انسٹاگرام پر نیہا راجپوت کے لیے خصوصی اسٹوری شیئر کی۔

مریم شکیل نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں  شہباز تاثیر اور نیہا راجپوت کے بیٹے کی پہلی جھلک شیئر کی۔

اُنہوں نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے بتایا کہ شہباز تاثیر اور نیہا راجپوت کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے۔

مریم شکیل نے کہا کہ اُنہوں نے نیہا راجپوت کے بیٹے سے ملاقات کی جس کے بعد وہ بےحد خوش ہیں۔

سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر شہباز تاثیر اور نیہا راجپوت کے بیٹے کی پیدائش کی خبر وائرل ہورہی ہے جہاں صارفین اُنہیں مبارکباد دے رہے ہیں۔

خیال رہے کہ شہباز تاثیر نے گزشتہ برس دسمبر میں ماڈل نیہا راجپوت سے دوسری شادی کی تھی۔

اس سے قبل شہباز تاثیر اور ماہین غنی 2010 میں رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے جبکہ جوڑے کے ہاں جنوری 2017میں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی۔

دسمبر 2020 میں شہباز تاثیر کی سابقہ اہلیہ اور معروف فیشن ڈیزائنر ماہین غنی نے ماڈل نیہا پر الزام عائد کیا تھا کہ نیہا راجپوت ان کی ازدواجی زندگی کو خراب کر رہی ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید