• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موجودہ سیاسی صورتحال پر قیصر خان نظامانی کا مداحوں کو مشورہ

پاکستان کے معروف اداکار قیصر خان نظامانی کی جانب سے سوشل میڈیا پر مداحوں کو موجودہ سیاسی صورتحال کے پیش نظر مشورہ دیا گیا ہے۔

قیصر خان نظامانی کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹا گرام پر پوسٹ شیئر کی گئی ہے جس کی مداحوں کی جانب سے خوب تعریفیں کی جا رہی ہیں۔

قیصر خان نظامانی کا اس پوسٹ میں  کہنا ہے کہ ’اپنے دوستوں کی فہرست میں ہمیشہ سنجیدہ لوگوں کو شامل رکھیں جو سیاسی اختلافات کے باوجود عزت، احترام اور آداب کو ملحوظ رکھتے ہوئے باوقار گفتگو کا ہنر سمجھتے ہوں۔‘

واضح رہے کہ قیصر خان نظامانی سیاسی جماعت پاکستان پیپلز پارٹی کے حامی ہیں۔

وہ 2002ء میں پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر انتخابات لڑ چکے ہیں تاہم انہیں کامیابی نہیں ملی تھی۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید