پاکستانی نژاد برطانوی گلوکار زین ملک کا کہنا ہے کہ میں آدھا پاکستانی ہوں اور یہ فخر کی بات ہے۔
زین ملک نے اپنے حالیہ انٹرویو کے دوران پاکستان سے اپنے تعلق کے بارے میں بات کی ہے۔
اُنہوں نے بتایا کہ میں آدھا پاکستانی ہوں اور یہ پہچان مجھے دوسروں سے مختلف بناتی ہے، میں اپنے کام کے ذریعے پاکستانی ثقافت کو دنیا کے سامنے اس لیے پیش کرتا ہوں تا کہ اس سے جڑے غلط تاثرات ختم ہوں۔
گلوکار نے کہا کہ میرے لیے پاکستانی ہونا فخر کی بات ہے، مجھے اپنی ثقافت کے بارے میں وضاحت دیتے ہوئے اچھا محسوس ہوتا ہے۔
زین ملک کے اس انٹرویو پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ملا جلا ردِعمل سامنے آ رہا ہے۔
کچھ سوشل میڈیا صارفین گلوکار کا یہ کہہ کر دفاع کرتے نظر آ رہے ہیں کہ وہ ماضی میں بھی کئی بار پاکستان سے اپنے تعلق اور پاکستانی ثقافت کے بارے میں بات کر چکے ہیں۔
دوسری جانب زین ملک پر تنقید کرنے والے صارفین کا کہنا ہے کہ گلوکار کو پاکستانی ہونا صرف تب قبول ہوتا ہے جب وہ ان کے البم کی فروخت کے لیے ضروری ہو۔