• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایشوریا رائے نے ابھیشیک بچن کیساتھ شادی کو 19 سال مکمل ہونے پر تصاویر شیئر کر دیں

---فوٹو بشکریہ بھارتی میڈیا
---فوٹو بشکریہ بھارتی میڈیا 

بھارتی معروف اداکارہ ایشوریا رائے اور ان کے شوہر، اداکار ابھیشیک بچن نے اپنی شادی کی 19 ویں سالگرہ ایک ساتھ منائی ہے۔

جوڑے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر نئی تصاویر شیئر کی ہیں جنہیں اس جوڑی کے مداحوں کی جانب سے خوب پسند اور کمنٹس باکس میں نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا ہے۔

ان خوبصورت تصاویر میں فنکار جوڑے کی بیٹی آرادھیا بچن بھی موجود ہیں۔

واضح رہے کہ ایشوریا اور ابھیشیک کی شادی 20 اپریل 2007ء کو ایک شاندار تقریب میں ہوئی تھی۔


شادی کے 4 سال بعد 2011ء کو ان کے ہاں بیٹی آرادھیا کی پیدائش ہوئی تھی۔

اپنی محبت کی کہانی بیان کرتے ہوئے ابھیشیک بچن نے ایک انٹرویو میں بتایا تھا کہ اُنہوں نے نیویارک میں فلم کی شوٹنگ کے دوران ہوٹل کی بالکونی میں ایشوریا کو شادی کی پیشکش کی تھی۔ 

ان کے مطابق وہ لمحہ ان کی زندگی کا نہایت خاص اور یادگار لمحہ تھا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید