• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ثمینہ پیرزادہ کا ملک میں فوری عام انتخابات کرانے کا مطالبہ

ثمینہ پیرزادہ، فائل فوٹو
ثمینہ پیرزادہ، فائل فوٹو

سینئر پاکستانی اداکارہ ثمینہ پیرزادہ کاملک کی موجودہ صورتحال پر کہنا ہے کہ عوام ملک میں فوراََ عام انتخابات چاہتے ہیں۔

 ثمینہ پیرزادہ نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر تحریک عدم اعتماد کے کامیاب ہونے کے بعد سامنے آنے والی صورتحال پر ردِعمل دیا ہے۔

اُنہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ’ہم ملک میں عام انتخابات چاہتے ہیں‘۔

اُنہوں نے عمران خان کی حمایت میں بڑی تعداد میں سڑکوں پر نکلنے والی عوام کی تعریف کرنے ہوئے لکھا کہ’لوگوں کی طاقت زندہ آباد‘۔

اُنہوں نے ایک اور ٹوئٹ میں لکھا کہ’بلّے بئی بلّے، شاندار ملک کی شاندار عوام‘۔

ثمینہ پیرزادہ نے عمران خان کے بارے میں اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ’ ہاں، وہ لاڈلا ہے، وہ ہمارا لاڈلا ہے‘۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کے اعلان پر ملک کے مختلف شہروں میں تحریک انصاف کے کارکنان احتجاج کے لیے سڑکوں پر نکل آئے۔

پی ٹی آئی کے کارکنوں نے کراچی، لاہور، ملتان، فیصل آباد، چلاس، کوہاٹ، چیچہ وطنی، جہانیاں، میانوالی، بہاولنگر، منڈی بہاء الدین، سکھر، کندھ کوٹ، خیرپور اور تھر پارکر میں عمران خان کی اپیل پر احتجاج کیا۔



انٹرٹینمنٹ سے مزید